ورکشاپ میں ایک کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی، مالک گرفتار

ورکشاپ میں ایک کروڑ روپے  کی بجلی چوری پکڑی گئی، مالک گرفتار

لاہور(خبر نگار) ایف آئی اے لاہور کی خصوصی ٹیم  نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکندر حیات کی نگرانی میں رحمان پورہ (شیخوپورہ روڈ) پر چھاپہ مار کر ایک روڑ روپے سے زائد کی بجلی چوری پکڑ لی۔ چھاپہ  ٹرانسفارمرز مرمت ورکشاپ پر مارا گیا۔ جہاں بجلی کی بر اہ راست سپلائی لی جا رہی تھی۔ ایف آئی اے ورکشاپ کے مالک نوید کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔