لاہور ریجن کی جیلوں کے 25 وارڈرز کو ترقی دیدی گئی

لا ہور ( نامہ نگار)محکمہ جیل خانہ جات کے 25 وارڈرز کو ہیڈ وارڈرزکے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں لاہور ریجن کی تمام جیلوں جن میںسنٹرل جیل لاہور، سنٹرل جیل ساہیوال، سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے وارڈرز کے پروموشن کیسزپر غور کیاگیا ۔جن میں سنیارٹی کے مطابق(25) وارڈرزکو ہیڈ وارڈرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ جبکہ پانچ ملازموں کے کیسز کو مختلف سخت سزائوں کی وجہ سے مستردکر دیا گیا ۔دریں اثناء ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان نے کہا کہ دیانتداری سے فرائض انجام دینے والے ملازمین محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔