فیروز والا میں 25 لاکھ کی وارداتیں، شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا

فیروز والا میں 25 لاکھ کی وارداتیں، شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا

فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو اور رانا ٹائون کے قریب ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکو تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہریوں نے تعاقب کر کے ایک ڈاکو پکڑ لیا۔ جسے بے پناہ تشدد کا نشانہ بنای۔ بعد میںپولیس کے حوالے کر دیا۔ فیصل اختر فیملی کے ہمراہ گاڑی پر لاہور سے سیالکوٹ جا رہے تھے کہ کالا شاہ کاکو کے قریب کا سوار ڈاکوئوں نے خود کو سی آئی اے سٹاف کا عملہ ظاہر کر کے گاڑی روک کر چیکنگ کرنے کے بہانے لوٹ لیا۔ رانا ٹائون کے قریب دو ڈاکوئوں نے اسلم اسکے ساتھ کو روک کر لوٹ لیا۔ اسلم کے شور پر لوگوں نے تعاقب کر کے ایک ڈاکو اصغر نامی پکڑ لیا۔