شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی، 6 سالہ بچہ زندہ جل گیا

شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی، 6 سالہ بچہ زندہ جل گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ لٹن روڈ کے علاقہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث کمرے میں آگ لگنے سے 6سالہ بچہ جھلس کر ہلاک ہو گیا پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی معلوم ہوا ہے کہ تھانہ لٹن روڈ کے علاقہ اسلامیہ سٹریٹ گلی نمبر 1مکان نمبر 20کے رہائشی محمد عرفان کا 6سالہ بیٹا کبیر گھر میں سویا ہوا تھا اور گھر والے گھر سے باہر تھے اسی دوران بجلی کے بار بار آنے جانے سے شارٹ سڑکت کیوجہ سے آگ لگ گئی جس سے کمرے کے اندر موجود قیمتی سامان جل گیا جبکہ آگ کی زد میں آکرکمرے میں موجود 6سالہ کبیر بری طرح جھلس گیا اہلخانہ اور اہل علاقہ شدید زخمی کبیر کو ہسپتال لے گئے جہاں جانبر نہ ہو سکا ۔