جلو گائوں سے عطائی ڈاکٹر گرفتار، بڑی مقدار میں ادویات برآمد، کلینک سیل

لاہور(خبر نگار)ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفیسرامین اکبر چو پڑا کی سربراہی میں جلو گا ئو ں میں واقع اکرام میڈیکل سنٹر پر چھا پہ مارا۔چھاپے کے دوران معلوم ہواکہ میڈیکل سنٹر کو بغیر مستند ڈاکٹر کے چلا یا جا رہا تھا اور مریضوں کا  علا ج معالجہ کیا جا رہا تھا۔ ہسپتال سے یو ایس ایڈ ادویات کی بھاری مقدار برآمد کر کے اپنے قبضہ میں لے لی گئی۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کارروائی کر تے ہوئے اکرام میڈیکل سنٹر کو سیل کر دیا اور ایف اے پاس عطائی ڈاکٹرکو گرفتار کروا دیا گیا۔