ایم کیو ایم اور عوامی تحریک پر پابندی کیلئے دائر درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے رٹ دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںایم کیو ایم اور پاکستان عوامی تحریک کو کالعدم قرار دینے اور دونوں جماعتوں پر مستقل پابندی عائد کرنے کیلئے پہلے سے دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے رہنما  الطاف حسین برطانوی اور طاہر القادری کینیڈین شہریت رکھتے ہیں ،دونوں نے ملکہ سے وفاداری کا حلف لے رکھا ہے۔