لیسکو کے 132کے وی ایمکو گرڈ سے نئے دین کالونی فیڈر کا آغاز
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)اپنے صارفین کی سہولت اوربجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس ضمن میںلیسکو کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق لیسکو کے 132Kvایمکو گرڈ سے نئے دین کالونی فیڈر کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق نئے دین کالونی فیڈر کے آغاز سے قبل کوٹ پنڈی داس فیڈر، کوٹ عبدالمالک فیڈر 1,2-اور شیخوپورہ روڈ فیڈر پر بہت ذیادہ لوڈ ریکارڈ کیا جا رہا تھا ۔