3 فراڈیوں کا ریمانڈ منظور
ملتان (سپیشل رپورٹر) تھانہ ایف آئی اے میں درج ریاض کو ملائشیامیں ملازمت دلانے کے بہانے اڑھائی لاکھ روپے کا فراڈ کرنے پر ملزم عبدالمجید، اسی طرح عبدالطیف کوسعودی عرب میں ملازمت دلوانے کے بہانے ساڑھے تین لاکھ روپے لوٹنے پرملزم اللہ نواز ،نیزسجاد کو سعودی عرب میں ملازمت دلوانے کے بہانے 3 لاکھ بٹورنے پر ملزم افضل سمیت تینوں کا جوڈیشنل مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کاحکم دیا ہے۔