گھر میں لاکھوں کا ڈاکہ‘ موٹر سایکل چوری‘ دوسری لٹیرے لے گئے
ملتان(کرائم رپورٹر) تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے فیاض کے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ دیا اور دو لاکھ 35 ہزار کے زیورات‘ نقدی و سامان لوٹ لیا۔ اسی علاقہ میں چار افراد نے انصر کی دکان سے ایک لاکھ 55 ہزار کے موبائل فون‘ نقدی و سامان چوری کر لیا۔ تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے شفیع کی موٹر سائیکل جبکہ زاہد کے گھر سے 95 ہزار کا سامان و نقدی چوری کر لی۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں دو مسلح ڈاکوؤں نے عبدالخالق سے 19 ہزار چھین لئے۔ تھانہ قادرپورراں کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے شبیر کی سوا تین لاکھ کی بیٹریاں چوری کر لیں۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں چوروں نے افتخار کے ایک لاکھ 63 ہزار کے مویشی چوری کر لئے۔ اسی علاقہ میں چوروں نے عابد کی دکان سے ایک لاکھ 15 ہزار کا سامان و نقد رقم چوری کر لی۔ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے خدا بخش سے موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔