بہنوئی کا ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا‘ مرد و خواتین پر تشدد‘ بجلی کے جھٹکے لگاتے رہے
گگومنڈی(نامہ نگار) نواحی گائوں187۔ای بی کے رہائشی محمدتنویراوراس کے بہنوئی وسیم کادوبئی میں مشترکہ کاروبارتھا۔دونوں اپناکاروبارالگ کرناچاہتے تھے جس کی وجہ سے ان کے مابین تنازعہ چل پڑا۔گزشتہ دنوں دونوں ہی پاکستان آگئے ۔گزشتہ روزوسیم اپنے ساتھیوں ندیم ،بشیرسمیت تنویرکے گھرداخل ہوگیا اوربچوں سمیت مردوخواتین کوشدیدتشددکانشانہ بناتے ہوئے انہیں بجلی کء جھٹکے بھی لگاتے رہے۔وسیم اویندیم نے اس پرہی بس نہیں کیااورتھانہ گگومنڈی پولیس کے اے ایس آئی محمدآفتاب کومبینہ طورپربھاری رشوت دے کرپانچ کانسٹیبل جن میں ایک بھی لیڈی کانسٹیبل شامل نہیں تھی محمدتنویرکے گھردھاوابول دیا اورگھرمیں موجودتنویر اس کی بوڑھی والدہ قرشیدبی بی،خالہ بشیراں بی بی،بیوی نسیم بی بی،بہن بشریٰ بی بی اور80سالہ دادااللہ دتہ پروحشیانہ تشدد کیا۔اہل محلہ نے بتایاکہ پولیس اس دوران خواتین پرتشدداوربالوں سے پکڑکرگھسیٹتی رہی جس سے تمام خواتین برہنہ ہوگئی تھیں۔عینی شاہدین نے بتایاکہ پولیس ملازمین وہاں بڑھکیں مارتے رہے کہ وسیم کی رقم واپس نہ کی تو تمہارااس سے بھی براانجام ہوگا۔متاثرہ محمدتنویرنے بتایاکہ ہمارالین دین دوبئی میں ہے اورمیں نے وسیم سے پیسے لینے ہیں۔محمدتنویراوراس کے اہل خانہ نے ہاتھ جوڑکرروتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب،آرپی اوملتان اورڈی پی اووہاڑی سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔