یو ای ٹی لاہور کی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہونگے

لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن (ٹی ایس اے) کے سالانہ انتخابات آج 20 جنوری کو ہونگے۔ چیف الیکشن کمشنر پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد رفیق نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق اکیڈمک پینل کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محسن کاظمی اور خزانچی ڈاکٹر قاسم چودھری بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔