گھر کی مالکہ کو قتل کر کے مزدور زیورات نقدی لے گیا

لاہور (نامہ نگار ) مزدور نے  مکان کی مالکہ کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش گھر کے سٹو ر میں چھپا کرزیورات و نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق  کو یت پلٹ ساجد نے شمالی چھائونی کے علاقہ ریلو ے آفیسر کا لو نی میں نیا گھر بنوایا نیچے والا پورشن تیار ہو نے پر رہائش اختیار کر لی جبکہ گھر کی دوسری منزل پر تعمیراتی کا م کا سلسلہ جاری تھا ۔گزشتہ روزساجد اپنے بیٹے سید علی حسن بخاری کے ہمراہ اپنے گائوں چو آسید ن شاہ گیا تھا کہ اسکی بیو ی 55 سالہ سیدہ گلشن زاہرہ اور بیٹی نازنین زاہدہ گھر میں موجود تھیں۔ رفیق نامی مزدور او پر والی منزل پر کام کر رہا تھا۔اس دوران نازنین کسی کام کے سلسلہ میںگھر سے باہر گئی ۔جس کے بعدمزدور رفیق نے گلشن زاہرہ کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش سٹو ر میں چھپا کر گھر سے زیورات و نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔