گھریلو ناچاقی پر بیوی قتل کر دی

 گھریلو ناچاقی پر بیوی قتل کر دی

جلال پور جٹاں (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی کو فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا اور فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی بستی نتو شہرہ میں محلہ جوگی پورہ کے ندیم کی بیوی شہباز سے گھریلو تنازعات پر آئے روز لڑائی جھگڑا رہتا تھا کہ گذشتہ شام اس نے گولی مار دی۔ جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ تاہم مدعی کاشف نبیل اور مشتاق احمد کی رپورٹ پر پولیس تھانہ صدر نے ملزمان خاوند ندیم اور اسکے 2 ساتھیوں محمد اکرم اور عبد الرزاق کے خلاف پرچہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔ نیز مقتولہ کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا۔