کباڑیہ نقب زن گینگ گرفتار، درجنوں وارداتوں کا اعتراف

 کباڑیہ نقب زن گینگ گرفتار، درجنوں وارداتوں کا اعتراف

لاہور(نامہ نگار)چوہنگ پولیس نے کباڑیہ نقب زن گینگ کے 7 ارکان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوچوہنگ جاوید صدیق کی سربراہی میں پولیس نے چھاپہ مار کر کباڑیہ نقب زن گینگ کے سرغنہ شبیر عرف کباڑیہ اور اس کے 6ساتھیوں کمال ، محمد ظہور، واجد، اکبر ،ساجد اور مختار کو گرفتار کرکے ٹرک، موٹر سائیکل، موبائل فون،کمپیوٹر ، جنریٹر ،بیٹریاں دیگر قیمتی اشیائ، نقدی اورناجائز اسلحہ برآمدکر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے چوہنگ ، سندر، رائیونڈ سٹی،جوہر ٹائون، نوانکوٹ، فیصل ٹائون، ماڈل ٹائون، اچھرہ، وحدت کالونی،گرین ٹائون اور نواب ٹائون کے علا قوں میں چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ۔ قائمقام ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے پولیس  ٹیم کے لئے نقد انعام و تعریفی اسنادکا اعلان کیا۔