ڈاکوئوں نے ایم پی اے کے چچا کو لوٹ لیا

رینالہ خورد(نمائندہ خصوصی) چار ڈاکوؤں نے مسلم لیگی ایم پی اے کے چچا کو لوٹ لیا ہزاروں روپے نقدی موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین کے چچا چوہدری محمد نعیم اختر اپنی گاری پر ساتھیوں کے ہمراہ رینالہ سے اپنے گاؤں 2ون آر جارہے تھے کہ نہر لوئر باری دوآب کراس کرتے ہی چار مسلح افرا دنے انہیں روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر نقدی پندرہ ہزار روپے چار موبائل فون طلائی لاکٹ ایک تولہ مالیت 55ہزار روپے چھین لئے ۔