ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر 50 سے زائد مسافر پکڑے گئے

لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے کے ڈویژنل کمرشل آفیسر نے  ملت ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس میں چھاپے مارے جس کے نتیجے میں 50سے زائد مسافروں کو پکڑا اور ان سے جرمانے سمیت کرائے کی مد میں رقم وصول کی گئی اس دوران انکشاف ہوا کہ ایس ٹی ای شاہداحسان اور کنڈیکٹر گارڈرب نواز کی مبینہ ملی بھگت سے ٹرین میں ٹکٹ کے بغیر بھی مسافر سوارکئے گئے جن  سے  41 ہزار9 سو 70روپے جرمانہ    وصول کیا گیا۔  وصول  دریں اثناء ٹکٹ کے بغیر مسافروں کو ٹرین میں سوار کرنے پرڈویژنل کمرشل آفیسر شہباز آفیسر نے ایس ٹی ای شاہد احسان اور کنڈیکٹر گارڈ رب نواز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ۔ جبکہ  پاکستان ایکسپریس میںبھی چھاپہ مار کر ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والے33مسافروں کو پکڑا گیا اور ان سے بھی کرائے سمیت جرمانے کی مد میں 23ہزار 6سو 40روپے وصول کئے گئے ۔ ڈائنگ کاروں کے منیجرز کو غیر معیاری پانی اور جوس کی فروخت پر بھاری جرمانہ کیا گیا ۔ گوجرہ ریلوے سٹیشن پربکنگ آفس میں اچانک چھاپہ مارا گیا اور غیر حاضر ہونے پر بکنگ کلر ک تاجدین اور حسنین کو موقع پر معطل کردیا گیا ۔