وزیرآباد میں نوجوان اغواء 10 لاکھ روپے تاوان طلب

 وزیرآباد میں نوجوان اغواء  10 لاکھ روپے تاوان طلب

وزیرآباد (نامہ نگار) 23 سالہ نوجوان اغوا، 10 لاکھ روپے تاوان طلب کر لیا گیا۔ ہسپتال کالونی کے رہائشی وارث کا نوجوان بیٹا نوید روزگار کے سلسلہ میں گھر سے نکلا تو نامعلوم کار سوار اغوا کاروں نے اسے گاڑی میں ڈال لیا اور چند گھنٹوں بعد فون پر اس کے لواحقین سے رابطہ کر کے بتایا کہ ہم نے نوید کو اغوا کر لیا ہے اور راولپنڈی پہنچ چکے ہیں، اگر بیٹے کی زندگی عزیز ہے تو 10 لاکھ روپے کا بندوبست کر لو۔ اغوا کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پورے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری ہے۔