نیو چوبرجی پارک کے علاقہ میں ٹیوب ویل کے تار چوری ، شہری پانی سے محروم

لاہور ( نامہ نگار )چوروں نے نیو چوبرجی پارک کے علاقہ میں ٹیوب ویل کی لاکھوں روپے مالیت کی بجلی کی تار چوری کر لی۔جس سے علاقہ میں پانی کی بندش ہو گئی ۔ واسا نے کوئی متبادل انتظام نہیں کیا جس پر علاقے کے لوگ سراپا احتجاج ہیں ۔سماجی شخصیت سمیع الدین نے کہاکہ نیو چوبرجی پارک میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں۔ دن رات لوگ گلیوں میں لُوٹے جا رہے ہیںاور انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے  حکومت پنجاب سے  مطالبہ کیا کہ صورتحال کا نوٹس لے کر  امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنایا جائے۔