نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سول سیکرٹریٹ آفیسر ڈرائیور سمیت ہلاک

لاہور ( سٹاف رپورٹر) ہیئر کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سول سیکرٹریٹ  آفیسر اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے رہائش کنٹرولر ایس اینڈ جی اے ڈی شبیر اعوان کا تھانہ ہیئر کے علاقہ کر باٹھ گائوں میں پولٹری کا کاروبار تھا۔ گزشتہ روز وہ اپنے ڈرائیور عباس کے ساتھ پولٹری فارم پر موجود تھا  کہ اچانک فون کے آنے پر وہاں سے اپنی سرکاری گاڑی نمبر3984ء پر سوار ہو کر بی آر بی نہر کی  طرف روانہ ہو گئے جہاں راستے میں گھات لگائے ملزمان نے  کاشنکوف کے برسٹ مار کر دونوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے رات گئے تک ملزمان کی نشاندہی کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق شبیر اعوان کا جائیداد کا تنازع بھی چل رہا تھا۔