نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھتیجا ہلاک ،چچا زخمی

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار) نواحی گائوں ٹھکر وریام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں 27 سالہ بھتیجا ہلاک اور اسکا چچا شدید زخمی کر دیا۔ تھانہ قادرآبادکے علاقہ میں تین افراد نواحی گائوں کے بشیراحمدکے گھر پر آئے دروازے پر دستک دی دروازہ کھولنے والے 27 سالہ نوجوان غلام عباس پر فائرنگ کر دی اسی اثنا میں اسکا چچا بشیر احمد باہر نکلا جسے مسلح افراد نے آہنی راڈ مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ قادرآباد نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔