میانوالی میں نہر سے لڑکی کی نعش برآمد

میانوالی میں نہر سے لڑکی کی نعش برآمد

میانوالی (نامہ نگار)  نواحی علاقہ چاندنی کے مقام پر نہر مہاجر برانچ سے نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ۔ لڑکی کی عمر تقریباً 20  سال اور اس کی لاش کپڑے میں بندھی ہوئی تھی۔ نہر مہاجر برانچ کو  کئی دنوں سے بند کیا گیا تھا۔ پانی کی سطح نیچے آنے سے  نعش برآمد  ہوئی۔