معذور بچہ چھت سے گر کر جاں بحق

وزیرآباد (نامہ نگار) 8 سالہ معذور بچہ چھت سے گر کر جاں بحق۔ محلہ بلوچی گلہ کا آٹھ سالہ قیصر اپنے گھر کی چھت پر موجود تھا کہ اچانک نیچے آ گرا، جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔