لیگی خاتون کارکن کے گھر آتشزدگی، 3 افراد جھلس گئے، سامان خاکستر

 لیگی خاتون کارکن کے گھر آتشزدگی، 3 افراد جھلس گئے،   سامان خاکستر

لاہور  (نامہ نگار)  گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹائون کے علاقہ 166 خیبر بلاک میں رہائش پذیر یونین کونسل 100 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کونسلر حمیرا ناز بیٹیوں کو لینے سکول گئی تھی کہ اس دوران شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میںآگ بھڑک اٹھی۔تین محلے دار نعیم نیازی ،ارسلان اورجواد امدادی سرگرمیوں میں جھلس گئے۔ امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹے بعد قابو پایا۔ حمیرا ناز اور اس کی بیٹیاں گھر جلتا دیکھ کر روتی رہیں۔ گھر میں موجود لاکھوں مالیت  کا تمام سامان جل گیا۔ حمیرا ناز نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس کغے ساتھ مالی تعاون کیا جائے۔