لیاقت آبادپولیس کو فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والے کیخلاف مقدمہ

لاہور(نامہ نگار) لیاقت آبادپولیس نے فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کو ٹ لکھپت کے علاقہ موتی مسجد ریلوے اسٹیشن کے رہائشی شہباز نے لیاقت آباد پولیس کو ٹیلی فون کر کے بتایا کہ علاقہ میں شدید فائرنگ ہو رہی ہے۔پولیس پہنچی تو اہل علاقہ نے بتایا کہ فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ جس پر پولیس نے بوگس کال کر کے پولیس بلانے پر شہباز کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر  کے تفتیش شروع کر دی۔