فیروز والا میں ٹریفک حادثات،2 افراد ہلاک

فیروز والا  (نامہ نگار)  ٹریفک  حادثات میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق منوں آباد کے قریب دو ٹرکوں کے درمیان  تصادم کے باعث ڈرائیور ارشد ہلاک اور تین افراد حنیف اور منظور وغیرہ زخمی ہو گئے۔ تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار 2دوستوں کو روند ڈالا۔ جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار رشید ہلاک اسکا ساتھ زخمی ہو گیا۔ کالا شاہ کاکو کے قریب ویگن اور کار کے تصادم میں تین افراد زخمی ہو گئے۔  زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔