شاہدرہ: جھگی میں آگ لگنے سے 55 سالہ شخص زندہ جل گیا

شاہدرہ: جھگی میں آگ لگنے سے 55 سالہ شخص زندہ جل گیا

لاہور (نامہ نگار)جھگی میں آگ لگنے سے55سالہ خانہ بدوش  زندہ جھل گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ ماچس فیکٹری کے عقب 55 سالہ نا معلوم شخص جھگی میں مقیم تھا ۔گزشتہ روز خانہ بدوش سر دی کی شدت سے بچنے کے لئے لکٹریوں سے آگ جلا کر سو رہا تھا کہ اس دوران اس کی رضائی سے جھگی میں آگ بھڑک اٹھی اور آگ لگنے سے خانہ بدوش زندہ جل گیا  جبکہ جھگی بھی خاکستر ہو گئی ۔ پولیس نے شنا خت نہ ہو نے پرخانہ بدوش کی نعش مر دہ خانے جمع کرا دی ہے ۔