شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

لالیاں(نامہ نگار)شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعات  کے مطابق لالیاں کے نواحی علاقہ آہلے والا میں کلیم لالی کی مہندی کی تقریب جاری تھی کہ عمران  نے  پسٹل سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں امتیاز شدیدزخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد روانہ کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا ۔