سنی اتحاد کونسل نے ملک بھر میں سودی نظام کے خلاف مہم شروع کر دی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)  سنی اتحاد کونسل نے ملک بھر میں سودی نظام کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں انسدادِ سود سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں اور ملک بھر کے علماء کو خطباتِ جمعہ میں سود کے خلاف آواز اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں نیز چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی طرف سے تمام ممبران پارلیمنٹ کو خصوصی خط ارسال کیا گیا ہے جس میں ان سے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں سودی نظام کے خاتمے کی قراردادیں منظور کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ سنی اتحاد کونسل نے سودمخالف لٹریچر کی وسیع پیمانے پر تقسیم کی تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں جبکہ مہم کے دوسرے مرحلے میں سودی نظام کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے اور حکومت پر سودی نظام ختم کرنے کے لیے دبائو ڈالا جائے گا اور حکومت کو شرعی عدالت کے سود مخالف فیصلے کے خلاف کی گئی رٹ واپس لینے پر مجبور کیا جائے گا کیونکہ سودی نظام اللہ اور رسول اللہﷺ سے جنگ کے مترادف ہے۔