دوران گشت گاڑی میں سونے پر3 اہلکار معطل

لاہور(نامہ نگار) ایس پی صدر آپریشنز ملک اویس نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 3اہلکاروں کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ملک اویس نے  چھاپہ مار ا تو تھانہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں ہیڈ کانسٹیبل اکرم ، کانسٹیبل شوکت اور ڈرائیور زاہدپولیس وین میں سوئے ہوئے تھے۔جس پر ایس پی نے تینوں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا ہے۔