بند روڈ پر سویٹ شاپ سے گیس چوری پکڑی

لاہور  (نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن لاہور ریجن نے گیس چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بند روڈ پر کشمیر محل سویٹ کی گیس چوری پکڑ لی۔سوئی نادرن لاہور کی ٹیم (سیف الرحمن، کوکب، نوید مقصود اقبال) نے کاروائی کے ذریعے بند روڈ کے مختلف کمرشل صارفین کی چیکنگ کی جہاں پر انسپکشن کے دوران پتا چلا کہ محمد شفیق کشمیر محل سویٹ غیر قانونی طریقے سے گیس کی سپلائی حاصل کر رہا ہے تمام ثبوت موقع پر اکٹھے کر کے سوئی نادرن کی ٹیم نے گیس چور  کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں ایف آئی آر درج کروا دی۔