ایک کروڑ مالیت کی ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش

لاہور(آئی این پی)لاہور ائیر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے ساٹھ کیپسول برآمد ہونے پر اینٹی نارکوٹک فورس نے اسے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر محمد اشرف نامی مسافر سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔ملزم اشرف نے ساٹھ کیپسول پیٹ میں چھپا رکھے تھے۔ملزم اشرف نجی ائیرلائن کے ذریعے لاہور سے سعودی عرب کے شہر جدہ جا رہا تھا۔ ہیروئن کی مالیت ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے اشرف کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔