لاہور، فیروزوالا میں لاکھوں کے ڈاکے، مزاحمت پر ایک زخمی
لاہور/ فیروزوالا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ ڈاکوﺅں نے غالب مار کیٹ میں ندیم کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ مالےت، مسلم ٹاﺅ ن میں یاسر کے گھر سے لاکھ روپے مالےت، پرانی انارکلی میں نعمان کے گھر سے4لاکھ مالےت، ستوکتلہ سے اشفاق کے گھر سے3 لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، سندر میںکاشف کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ مالیت، ہڈیارہ میں عمران کی فیملی کو یرغمال بنا کر اےک لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ہےں۔ ڈاکوو¿ں نے شہر کے مختلف علاقوں مےں رہزانی کی آٹھ واردوتوں مےں شہرےوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہےں۔ چوروں نے شفیق آباد میں سے فیصل، ریس کورس میںسے واحد کی کارےں جبکہ شمالی چھاﺅنی میں سے منور شاہ، لاری اڈہ میں سے محسن، مناواں میں سے احسن ، شادمان میں سے ایوب، ماڈل ٹاﺅن میں سے انوار، ملت پارک سے کاشف، کےنٹ سے معظم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق ڈاکوﺅں نے صدیق کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے شاہد جاوید کا کیری ڈبہ چوری کر لیا ہے۔ رچنا ٹاﺅن میں شہری کا رکشہ چوری ہو گیا۔ مسلح افراد نے شہری فیضان کو لوٹنے کے بعد مزاحمت پر اسے زخمی کر دیا۔ ممتاز احمد کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کر لی۔ ہاﺅسنگ کالونی کے قریب ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی، موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔