کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 20 سالہ نوجوان ہسپتال میں چل بسا

لاہور (نامہ نگار) مزنگ کے علاقہ میں 14 روز قبل کار کی ٹکر لگنے سے زخمی ہونے والا 20 سالہ نوجوان گزشتہ روز دم توڑ گیا ہے۔بتاےا جاتا ہے کہ 14 روز قبل مزنگ کے علاقہ مےں چوبرجی کے قریب نامعلوم کار نے 20 سالہ نوجوان کو ٹکر مار دی، جس کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا۔جہاں وہ گزشتہ روززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گےا۔