ڈاکووں نے 5 گھروں سے 47 لاکھ کا مال لوٹ لیا، بنک میں 35 لاکھ کی چوری

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکو¶ں نے 5 گھروں سے 47 لاکھ کا مال لوٹ لیا۔ لاہور ائرپورٹ یو بی ایل بنک برانچ سے 35 لاکھ روپے نقدی چوری کر لی اور فرار ہو گیا۔ شفیق آبادکے علاقہ امین پارک میں ڈاکوﺅں نے بجلی کا میٹر چیک کرنے کے بہانے امتیاز کے گھر میں گھس کر 12 لاکھ، ریس کورس میں فہد کے گھر سے 10 لاکھ، گجر پورہ میں اظہر کے گھر سے 9 لاکھ، نشتر کالونی میں شکیل الرحمان کے گھر سے 9 لاکھ، گرین ٹاﺅن میں نزہت کے گھر سے 7 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے ہنجروال میں فیروز کی کار سوار فیملی سے 11 لاکھ، شاہدرہ ٹاﺅن میں جاوید کی فیملی سے 4 لاکھ، ملت پارک میں شہباز اور اس کی بیوی سے 3 لاکھ، فیصل ٹاﺅن میں بلال اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ کی نقدی وزیورات، اقبال ٹاﺅن میں ندیم کی فیملی سے 3 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے نواب ٹاﺅن میں کار سوار عبدالواحد سے 5 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، ڈیفنس بی میں شاہد سے 4 لاکھ 27 ہزار کی نقدی، موبائل، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں عالم سے 3 لاکھ 8 ہزار کی نقدی و موبائل، فیکٹری ایریا میں رضا سے 2 لاکھ 80 ہزار کی نقدی و موبائل، 20 ہزار مالیت کی نقدی، زیورار ت اور موبائل، غالب مارکیٹ میں حسیب سے ایک لاکھ 10 ہزار کی نقدی و موبائل، شادمان میں سلمان سے ایک لاکھ، گلشن راوی میں عمر سے دو لیپ ٹاپ، ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں نصیر سے لیپ ٹاپ، 98 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں کاشف سے 85 ہزار، شمالی چھاﺅنی میں صغیر سے موٹر سائیکل، 67 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں نواز سے موٹر سائیکل، 55 ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں ساجد سے 65 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ چوروں نے باغبانپورہ سے حافظ عادل، لیاقت آباد سے جعفر، گلبرگ سے ایاز، اقبال ٹاﺅن سے اسلام، اچھرہ سے سلیمان، بھاٹی گیٹ سے نوید، شاہدرہ سے قاسم کی کارےں جبکہ گرین ٹاﺅن سے شہزاد، مغلپورہ سے علی عباس، گوالمنڈی سے علیم، سول لائن سے ساجد، جوہر ٹاﺅن سے فضل، شادمان سے حسن، سبزہ زار سے اکبر ،ستوکتلہ سے احتشام، شمالی چھاﺅنی سے راشد، سرور روڈ سے عمران، اچھرہ سے عمران، نصیر آباد سے صفدر، شادباغ سے ارشد، راوی روڈ سے ماجد، گارڈن ٹاﺅن سے مجید، گوالمنڈی سے کاشف، مصطفی ٹاﺅن سے نذر، اقبال ٹاﺅن سے ارحم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔