ٹریفک حادثات میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

ٹریفک حادثات میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

لاہور (نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، مزنگ میں 60 سالہ شخص پراسرار طور پر چل بسا۔ بتاےا جاتا ہے کہ ٹاﺅن شپ کالج روڈ کے قریب مقامی رہائشی 55 سالہ منیر پےدل جا رہا تھا کہ اسے تیز رفتار کار نے کچل کر زخمی کر دیااور فرار ہو گئی ۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اوراس نے دم توڑ دےا۔ مزنگ کے علاقہ میں 60سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ پارک مےں 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس کے مطابق متوفی حلئیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے۔ گارڈن ٹاو¿ن کے علاقہ میں تےزکار نے 30سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دےا۔ گارڈن ٹاو¿ن کے علاقہ احمد بلاک میں مقامی رہائشی 30 سالہ حیدر علی کو تےزکار نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔