لیاری گینگ وار کا اہم رکن تین روزہ راہداری ریمانڈ پر کراچی پولیس کے سپرد

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے لیاری گینگ کے اہم رکن امین بلیدی کو تین روزہ راہداری ریمانڈ پر کراچی پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ ملزم کو گزشتہ روز شاہراہ قائداعظم سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم کے خلاف کراچی میں متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ طویل عرصہ سے روپوش تھا۔