فیروز والا میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ، لاہور روڈ اور مرید کے میں ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے ماں بیٹے سمیت متعدد افراد کو لوٹ لگیا۔ ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر دو افراد کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ پر بٹرکے روڈ پر ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر محبوب مسیح اور اس کی والدہ کو لوٹ لیا۔ ڈاکو موٹرسائیکل اور رقم چھین کر لے گئے۔ ڈاکوﺅں نے دکاندار محسن سے 36 ہزار روپے، غلام علی سے نقدی وسامان لوٹ لیا۔ مزاحمت پر اسے زخمی کر ڈالا۔ جاوید نگر کے قریب ڈاکوﺅں نے سخی کو روک کر نقدی موبائل چھین لیا۔ دوگاہی گل میں ڈاکوﺅں نے حارث کے گھر داخل ہو کر دس لاکھ روپے مالیت کے زیورات دیگر قیمتی سامان لوٹ لئے شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے موٹرسائیکل سوار کو روک کر لوٹ لیا۔ غازی پھاٹک کے قریب اختر سے سوزوکی وین اور رقم چھین لی گئی۔ کالاشاہ کاکو میں نامعلوم چوروں نے مسجد کے تالے توڑ کر یو پی ایس اور دو بیٹریاں چوری کر لی۔ شاہدرہ میں نامعلوم چوروں نے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا۔