عدالتی خبریں

لاہور (وقائع نگار خصوصی + اپنے نامہ نگار سے) محنت کش خاتون سے زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر اس کی ناک کاٹنے کے واقعے کا نوٹس، ہائی کورٹ کی پولیس کی جانب سے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات۔ ٭ چیف جسٹس عمر عطابندیال سے آزاد کشمیر لائرز کے وکلا سے ملاقات کی۔ وکلا نے فاضل چیف جسٹس سے قانون کی حکمرانی، شئین کی بالادستی اور عدلیہ کی مکمل آزادی کو یقینی بنانے کے لئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا٭ قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے کے خلاف دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے کے لئے دلائل جاری رکھنے کی ہدایت٭ بنک آف پنجاب فراڈ ریفرنس میں ملوث خاورہ ارشد کے جسمانی ریمانڈ میں 19ستمبر تک توسیع٭بدعنوانی کے الزام میں ملوث رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل جج نے ریمانڈ میں توسیع٭ قتل کے مقدمہ میں ملوث ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاچ عرف ٹیپو سمیت 2 ملزمان کی عبوری ضمانت میں23 ستمبر تک توسیع٭ توہین قرآن کے مقدمے میں گرفتار خاتون ملزمہ کی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر نوٹس، وکلاءبحث کے لئے طلب ٭ حبس بے جا کی دو مختلف درخواستوں پر کارروائی، تین بچوں کو باپ کی تحویل برآمد کروا کر درخواست گزار ماﺅں کے حوالے۔