عدالتی حکم پر بھٹہ مالک کی قید سے 18 مزدور بازیاب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے اٹھارہ بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کراکے رہا کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عدالتی بیلف نے بازیاب کرائے گئے بھٹہ مزدوروں کو عدالت میں پیش کیا۔ بیلف نے عدالت کو بتایا کہ منڈی بہاﺅالدین کے بھٹہ مالک مزدوروں کو کئی سالوں سے حبس بے جا میں رکھ کر جبری مشقت لے رہا تھا۔