شام پر ممکنہ امریکی حملہ کے خلاف آزاد پاکستان فورم عدلیہ بچاﺅ تحریک کا مظاہرہ

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ جی پی او چوک میں آزاد پاکستان فورم/عدلیہ بچاﺅ تحریک نے امریکہ کا شام پر ممکنہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکا مظاہرین نے کہا کہ امریکہ دنیا پر حکمرانی کرنے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے 9/11 کے بعد چھیڑی گئی جنگ کے بعد شام پر حملہ کرنے کی راہ ہموار کرنے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈہ کرتا رہا ہے لیکن جب اس کا کام نہیں بنا تو اس نے نیول ہیڈ کوارٹر پر خود ساختہ حملہ کرا دیا تاکہ وہ اس بہانے شام پر حملہ کر سکے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام امریکی حملہ روکنے کے لئے اقوام عالم امریکی سازش کو سمجھیں اور شام کا ساتھ دیں۔