سیشن کورٹ میں وکلا کا دو بھائیوں پر تشدد، پولیس کے حوالے کر دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ میں وکلاءنے عدالت میں پیشی پر آئے اپنے سائل کے مخالفین دو بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران کی بیوی کا انتقال ہو گیا بچوں کو عمران کی ساس نے محبوس کر رکھا تھا۔ گارڈین عدالت سے رجوع کرنے کے بعد عمران کی ساس معاملہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں لے آئی جہاں پر گزشتہ روز سماعت کے موقع پرعمران اپنے حقیقی بھائی احسان کے ہمراہ عدالت آیا تو عمران کا سالا الطاف اپنے وکلاءکے ہمراہ آیا اور وکلاءسے کسی بات پر عمران کی تلخ کلامی ہو گئی جس پر انہوں نے دونوں بھائیوں کو پکڑ لیا۔