دیرینہ رنجش : مخالفین کی فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ قتل

دیرینہ رنجش : مخالفین کی فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ قتل

لاہور (نامہ نگار) مصری شاہ کے علاقہ میںپرانی رنجش پر چار افراد نے فائرنگ کرکے اپنے مخالف 3 بچوں کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ مصری شاہ کے علاقہ فیض باغ کوارٹر کے رہائشی 40سالہ یوسف کی پنوں نامی شخص سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔ جس پرکچھ عرصہ قبل پنوں گروپ کا ایک شخص قتل ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز اسی رنجش پر پنوں نے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ یوسف کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔