جماعتہ الدعوة پر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی کےخلاف کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے جماعتہ الدعوہ پر کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ حکومت کی طرف سے داخل جواب میں کہا گیا ہے کہ جماعت الدعوہ سمیت 46 تنظیموں پر پابندی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد کی روشنی میں لگائی گئی۔گزشتہ روز فاضل عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کے وکیل نے بتایاکہ جماعت الدعوہ کے کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔