جسٹس خواجہ امتیاز سینے میں تکلیف کے باعث پی آئی سی میں داخل چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عیادت کی

لاہور( وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خواجہ امتیاز احمد کو سینے میں شدید تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرا دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال اور دیگر معزز جج صاحبان نے پی آئی سی میں زیر علاج جسٹس خواجہ امتیاز احمد کی عیادت کی۔ بتایا گیا ہے جسٹس خواجہ امتیاز احمد راولپنڈی کے رہائشی ہیں اور وہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں ہی فرائض سرانجام دیتے ہیں تاہم اس مرتبہ روسٹر کے تحت وہ لاہور ہائیکورٹ میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔