انگوٹھوں کے نشانات سے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق حامد خان کی درخواست مسترد خواجہ سعدرفیق سے 26 ستمبر تک جواب طلب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) الیکشن ٹربیونل لاہور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق کے لئے ناکام امیدوار حامد خان کی طرف سے دائر متفرق استدعا مسترد کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق سے 26 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔