گھریلو پریشانیوں اور والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ 4 افراد کا اقدام خود کشی

گھریلو پریشانیوں اور والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ 4 افراد کا اقدام خود کشی

گوجرانوالہ کامونکے (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گھریلو پریشانی پر 3 شادی شدہ خواتین اور نوجوان نے زہریلی گولیاں کھالیں۔ نوشہرہ روڈ کے شریف کی بیوی (ف) نے اور علی پورچٹھہ کے کلیم اللہ کی بیوی (س) نے گزشتہ روز گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں گرجاکھ کے رہائشی طالب حسین کے 20 سالہ بیٹے مجاہد نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھالیں۔ کامونکے کی صائمہ بی بی کی سعودیہ میں مقیم اپنے خاوند شفیق سے فون پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔