گھریلو جھگڑے پر 2 افراد کا اقدام خودکشی، ہسپتال پہنچ گئے

گھریلو جھگڑے پر 2 افراد کا اقدام خودکشی، ہسپتال پہنچ گئے

لاہور (نامہ نگار) ٹبی سٹی کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کرخود کشی کر نے قوالی 4بچوں کی ماں حمیرا طاہرکی نعش پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی ہے۔ جنازہ اُٹھنے پر کہرام بر پا ہو گیا اور اسے مقامی سپرد خاک کر دےا گےاہے۔ علاوہ ازیں مختلف وجوہات پر خودکشی کی کوشش مےں دوشیزہ سمیت دو افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ سلطان پورہ کے رہائشی اقبال احمد کی بیٹی مریم نے والدےن کی ڈانٹ ڈپٹ پر دلبر داشتہ ہو کر جبکہ رنگ محل کے رہائشی گوگے نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کی کوشش مےںمٹی کا تیل پی لیا۔ حالت غےر ہونے پر دونوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دے گےا ہے۔