گلبرگ: فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر تباہ

گلبرگ: فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر تباہ

لاہور (نامہ نگار) گلبرگ کے علاقہ میں فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گلبرگ کے علاقہ میں فردوس مارکیٹ کے قریب عرفان نامی شخص نے فرنیچر کی دکان بنا رکھی تھی۔ جس میں رات گئے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔