کینٹ کچہری: مدعی اور ملزم پارٹیوں میں جھگڑا، احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) کینٹ کچہری میں علی الصبح 9 بجے ہی مدعی اور ملزم پارٹیوں کے درمیان جھگڑے سے احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس بوگس چیک کے ملزم کو عدالت میں پیش کیلئے لائی تو مدعی پارٹی اور ملزم پارٹی میں جھگڑا ہو گیا۔ فریقین گتھم گتھا ہو گئے۔ دونوں پارٹیوں کی طرف سے تھپڑوں، گھونسوں، لاتوں کا شدید تبادلہ ہوا۔ دونوں پارٹیوں کے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بمشکل صورتحال پر قابو پایا۔ پولیس نے 2 ملزمان اکرم اور ریاض مسیح کو گرفتار کر لیا ہے۔