کیش وین سے اڑھائی کروڑ لوٹنے والے 4 ڈاکو گرفتار

کیش وین سے اڑھائی کروڑ لوٹنے والے 4 ڈاکو گرفتار

لاہور (نمائندہ خصوصی) سی آئی اے پولیس نے جیل روڈ پر کیش وین سے اڑھا ئی کروڑ روپے لوٹنے والے سیکیورٹی گارڈ اور مغلپورہ مےں ڈکیتی کی واردات کے دوران کرکٹر محمد حفیظ کے قریبی رشہ دار کوقتل کر نے والے ڈاکووں کو گرفتار کر لیا ہے ایس ایس پی سہیل سکھیرا اور ایس پی عمر ورک نے گزشتہ روز مشترکہ پریس کا نفرنس کے دوران بتایا کہ یکم اگست کو عسکری گارڈز پرائیویٹ لمیٹڈ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کی کیش وین مختلف بنکوں سے کیش اکٹھا کر کے نیشنل بنک جیل روڈ برانچ مےں جمع کروانے جا رہی تھی کہ عسکری کمپنی کا سکیورٹی گارڈ شیر محمد واہگہ وین سے اڑھائی کروڑ روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گےا۔ علاوہ ازیں مغلپورہ کا رہائشی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا قریبی رشتہ دار جاوید اسلم پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا چند روز قبل موٹرسائیکل پر اپنے گھر مغل پورہ جا رہا تھا کہ ملزمان شعیب عرف رگو،رحمان علی،وقاص اورسجاد عرف شہزاد نے رقم چھین کر مزاحمت پر فائرنگ کر کے جاوید اسلم کو قتل کر دیا۔